Muslim Personal Law Haq hai
بسم اللہ الرَّحمٰن الرَّحیم کیا مسلم پرسنل لا میں عورت مظلوم ہے وَعَا شِرُواھُنَّ بِاالْمَعْرُوْفِ فَاِنْ کَرِھْتُمُوْھُنَّ فَعَسٰیٓ اَنْ تَکرَھُوْا شَیْئاً وَّیَجْعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیرًا کَثیرًا(النساء۹۱) اوران عورتوں (بیویوں) کے ساتھ اچھی طرح زندگی بسرکرو اوراگروہ تم کوناپسندہوں توممکن ہے کہ تم ایک چیزکو ناپسندکرواوراللہ تعالی اس کے اندر کوئی بڑی منفعت رکھدے، بھارت کی حکومت اور کچھ نام نہاد مسلمان اسلام اورمسلمان کے مخالف طاقتوں کے آلہ کار کی جانب سے ٹیوی پر، پیپروں میں اسلام اورمسلمانوں کوبدنام کرنے کیلئے فرضی سوال اوراعتراض کئے جارہے ہیں کہ مسلم پرسنل لا ء کے تحت عورتوں پر ظلم ہورہاہے،مسلم پرسنل لاء میں عورتوں کے حقوق کی پامالی کی گئی ہے؛تواس وقت ہم اور آپ اس اعتراض کی حقیقت تک پہونچ کرایک منصف مزاج کے ساتھ تجزیہ کریں کہ عورت شریعت میں مظلوم ہیں،یاان ظالم وجابر حاکم کی حکومت میں؟ اس اعتراض کی حقیقت جاننے کیلئے یاد رکھیں! عموما عورتوں پر تین دور آتے ہیں (۱)بیٹی (۲) بیوی (۳) ماں توآئیے ان تینوں احوال م...