Tijarat Halal ya Haram
بسم اللہ الرحمن الرحیم اس سے قبل عاجز نے ’’ معیشت وتجارت کی فضیلت ‘‘ کے عنوان پر مفصل مقالہ نیٹ پر اپنے بلاگ دینی معلومات سے شائع کرچکاہے،الحمد للہ بہت سے تاجر دوستوں نے اس سے استفادہ کیا ہے ،مزید استفادہ کے پیش نظر اس وقت بعنوان ’’تجارت حلال یا حرام ‘‘ کچھ تحریریں شائع کررہاہوں ،اللہ تعالیٰ اسے ذریعہ بناکر شریعت وسنت کے فضاء کو عام وتام فرمادے آمین، عبادت کی قسمیں عبادت کی دوقسمیں ہیں (۱) بلاواسطہ یعنی وہ اعمال جو براہ راست عبادت ہیں مثلاً: نماز ،روزہ،حج ،زکوٰۃ وغیرہ (۲) بالواسطہ یعنی وہ اعمال جو براہ راستت عبادت نہ ہوں بلکہ کسی امر خارج کی وجہ سے وہ عبادت شمار ہوتا ہو،مثلاً: خریدوو فروخت ،کھاناپینا،بیوی سے ملاقات وغیرہ یہ سارے اعمالِ جوازحسنِ نیت کی وجہ سے زمرۂ عبادت میں داخل ہوجاتا ہے ،اورعدم نیت سے وہ اعمالِ جواز محض ایک فعل اور عمل بن کر رہ جاتا ہے جس پر کسی قسم کاثواب مرتب نہیں ہو تا ہے ، حسن نیت سے بیوی کے منھ میں لقمہ ڈالنا بھی باعث ثواب اور سبب نیکی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ تم اپنے اہل وعیال پر جو کچھ خرچ کروگے اسکا تمہیں ثو...