morwwazah quran khani
بسم اللہ الرحمن الرحیم مروجہ قرآن خوانی آج کل جس طرح قرآن خوانی رائج ہو چکا ہے یہ سراسر بدعت اور ناجائز ہے اور اس پر اجرت لے لینا یہ تو قرآن پر اجرت لینا ہوا جسکی حرمت نصوص شرعیہ سے ثابت ہے نیزاس طرح قرآن پڑھنے والے کو ثواب نہیں ملتا جب پڑھنے والے کو ثواب نہیں ملتا تو مردوں کو کیسے ملے گا؟چنا نچہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ولا تشترو اباٰیاتی ثمناقلیلا (البقرہ / ۴۱) ترجمہ : کہ مت لو بمقابلہ میرے احکام کے معاوضہ حقیرکو(ترجمہ تھانوی) اب آئیے اور علامہ ابن عابدین کی عبارت ملاحظہ کریں : فالحاصل انّماشاعت فی زماننا من قرأۃالاجزاء بالاجرۃلا یجوز لانّ فیہ الامر بالقرآۃواعطاء الثواب للآمروالقرأۃلاجل المال فاذالم یکن للقاری ثواب لعدم النّےۃالصحیحۃ فاین یصل الثواب الی المستأجرولو لا الاجرۃماقرأاحدلاحدفی ھذاالزمان بل جعلواالقرآن العظیم مکسباووسیلۃالجمع الدنیا انّاللّہ وانّاالیہ راجعون۔(شامی ۶ / ۵۶) ترجمہ:حاصل یہ کہ ہمارے زمانے میں جو اجرت پر قرآن پاک پڑھنے کا جو رواج ہوگیا ہے یہ جائز نہیں ہے اس لئے کہ اس میں دوسروں کے کہنے پر قرآن کا پڑھنا اور مال کی وجہ ...