Posts

Showing posts from 2016

madaris ko sarkari imdad nahi qubol krni chahy

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم (تطیل بندی جمعہ بندی)        دراصل اس تحریر کو اسی وقت سپر د قرطاس کرنے کی تمنا تھی جب قوم وملت کے پیشواؤں ، ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کی شوریٰ نے مودی حکومت کے کڑوروں روپیے ٹھکرادے ،اور حکومت سے کسی قسم کی امداد لینے سے انکار کردئے۔جب دارالعوم نے یہ قدم اٹھایا تو ہمیشہ کی طرح کچھ ضمیر فروش نے نقطہ چینی کی اور اس امداد کو نہ لینی پر تنقید کیا، آج کی تحریر انہیں عقل سے پیدل لوگوں کی تیمارداری میں نیٹ سے شائع کرہاہوں۔ ۱۸۵۷ ؁ میں جب دہلی پر تاج برطانیہ لہرانے لگا اورہندوستان میں صدیوں چلتی ہوئی تعلیمی نظام کو کلیتاً ختم کر دیا گیا ،تواس وقت دور اندیش ،قوم وملت کے لئے جینے والی نفوس قدسیہ نے مدراس اسلامیہ کا نیا جال بچھا یا ،جس کی ایک اہم معتبر تاریخی کڑی دارالعلوم دیوبند ہے ،جس کے ’’اصولِ ہشتگانہ‘‘ کے تحت دینی مدارس سرکاری امداد نہ لینے کے پابند ہیں۔ یہی وہ اصول ہے جسکی پاسداری کرتے ہوئے دارالعلوم نے حکومت کے اس گراں قدر گرانٹ کو قبول کرنے سے انکا کر دیا ۔ اس انکار کی بے شمار وجہوں میں سے ایک عظیم وجہ یہ بھی ہے کہ سرکاری امداد دینی...

quran se ayat talash karin

بسم اللہ الرحمن الرحیم محترم ساتھیو! آج میں آپ حضرات کی خدمت میں ایک ایسی معلومات لیکر آیا ہوں جوہم میں سے اکثر حضرات کو نہیں معلوم ہے ، میری مراد اس سے کسی بھی آیت قرآنی کو آسانی کے ساتھ تلاش کرنا ہے ،بہت دفعہ ہم لوگوں کسی خاص مضمون  لکھتے وقت  ،بیان کے وقت یا کسی اور دوسرے اہم مقاصد کے پیش نظرکسی آیت کی معلومات فراہم  کر ناچاہتے ہیں کہ وہ مکمل آیت کس طرح ہے؟ اور سورہ ،پارہ نمبر کونساہے؟ اب انشأاللہ ایسانہیں ہوگا بس ہم ایک مصری پروگرام کا پتہ بتا تے ہیں،جو بہت ہی کارآمد ہونے کے ساتھ نہایت ہی آسان اور بلاتاخیر کے آیتوں کو تلاش کر نے والی ہے ،بس اس پروگرام پر جائیں اور مطلوبہ آیت کریمہ کو لکھ کر ریسرچ کریں ، چند ہی لمحوں میں اس آیت کو اور اس جیسی تمام آیتوں کو آپ کے سامنے لاکر رکھ دیا جائیگا،اس پروگرام پر جانے کےلیئے  یہاں کلک  کریں ؛ لیکن پروگرام پر جانے سے پہلے  ان ہدایات کو سمجھ لیں،کہ آیت کو تلاش کر نے کے لیئے مکمل آیت نہیں لکھنی ہے ،بلکہ مطلوبہ آیت میں سے کسی لفظ کےصرف تین حرف لکھ کر رسرچ آئیکان پر کلک کر...

esale sawab durust hai

بسم اللہ الرحمن الرحیم ایصال ثواب اس وقت کچھ لوگ ایصال ثواب کو مطلقاً حرام اور نا جائز سمجھتے ہیں ،اور عوام میں اس بات کا مذاکرہ کرتے پھرتے ہیں کہ ایصال ثواب کی کو ئی حقیقت نہیں ہے ،بہت سے حضرات انکی باتوں کو سن کر شک وشبہ میں پر جاتے ہیں کہ آخر اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟کئی حضرات نے ہم سے بھی دریافت کیا کہ مفتی صاحب فلاں محلہ میں کچھ لوگ آکر ایصال ثواب کا انکار کر رہے تھے اور لوگوں کو سمجھا رہے تھے کہ ایصال ثواب کی کوئی حقیقت نہیں ہے ،اس وقت ہم نے اس پر کئی مساجد میں جمعہ کے دن بیان بھی کیا اور اس عنوان پر ایک گراں قدر کتاب بنام  ’’ ایصال ثواب اور مروجہ قرآن خانی ‘‘  تالیف کرکے اطراف واکناف میں فری تقسیم بھی کرایا ،یہ مضمون بھی اسی کتاب کا اقتباس ہے ۔ ایصال ثواب مردوں کے لئے درست ہے عبادت مالیہ میں تمام اہل سنت والجماعت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ایصال ثواب درست ہے اورعبادت بدنیہ میں اختلاف ہے امام ابو حنیفہ ؒ اور امام احمدؒ اور جمہور سلف وخلف عبادت بدنیہ میں ایصال ثواب کے قائل ہیں اور امام مالک ؒ اور اما م شافعی ؒ عدم وصول کے قائل ہیں صدقات مالیہ وغیرہ میں کچھ اخ...

Muslim Personal Law Haq hai

Image
بسم اللہ الرَّحمٰن الرَّحیم کیا مسلم پرسنل لا میں عورت مظلوم ہے       وَعَا شِرُواھُنَّ بِاالْمَعْرُوْفِ فَاِنْ کَرِھْتُمُوْھُنَّ فَعَسٰیٓ اَنْ تَکرَھُوْا شَیْئاً وَّیَجْعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیرًا کَثیرًا(النساء۹۱) اوران عورتوں (بیویوں) کے ساتھ اچھی طرح زندگی بسرکرو اوراگروہ تم کوناپسندہوں توممکن ہے کہ تم ایک چیزکو ناپسندکرواوراللہ تعالی اس کے اندر کوئی بڑی منفعت رکھدے، بھارت کی حکومت اور کچھ نام نہاد مسلمان اسلام اورمسلمان کے مخالف طاقتوں کے آلہ کار کی جانب سے ٹیوی پر، پیپروں میں اسلام اورمسلمانوں کوبدنام کرنے کیلئے فرضی سوال اوراعتراض کئے جارہے ہیں کہ مسلم پرسنل لا ء کے تحت عورتوں پر ظلم ہورہاہے،مسلم پرسنل لاء میں عورتوں کے حقوق کی پامالی کی گئی ہے؛تواس وقت ہم اور آپ اس اعتراض کی حقیقت تک پہونچ کرایک منصف مزاج کے ساتھ تجزیہ کریں کہ عورت شریعت میں مظلوم ہیں،یاان ظالم وجابر حاکم کی حکومت میں؟ اس اعتراض کی حقیقت جاننے کیلئے یاد رکھیں! عموما عورتوں پر تین دور آتے ہیں (۱)بیٹی (۲) بیوی (۳) ماں توآئیے ان تینوں احوال م...