Posts

Showing posts from September, 2016

qurbani ke masael

قربانی کے مسائل مسئلہ 1:   جس شخص پر صدقۃ الفطر واجب ہے اس پر قربانی بھی واجب ہے، یعنی قربانی کے تین ایام (۱۰۔۱۱۔۱۲؍ذی الحجہ) کے دوران اپنی ضرورت سے زائد اتنا حلال مال یا اشیاء جمع ہوجائیں کہ جن کی مالیت 612 گرام360 ملی گرام چاندی کے برابر ہو تو اس پر قربانی لازم ہے، مثلاً رہائشی مکان کے علاوہ کوئی مکان ہو، خواہ تجارت کے لیے ہو یا نہ ہو، اسی طرح ضروری سواری کے طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کے علاوہ گاڑی ہو تو ایسے شخص پر بھی قربانی لازم ہے۔ مسئلہ 2:  قربانی کا وقت دسویں ذی الحجہ سے بارہویں تاریخ کی شام تک ہے ،بارہویں تاریخ کا سورج غروب ہوجانے کے بعد درست نہیں۔ قربانی کا جانور دن کو ذبح کرنا افضل ہے اگر چہ رات کو بھی ذبح کرسکتے ہیں لیکن افضل بقر عید کا دن پھر گیارہویں اور پھر بارہویں تاریخ ہے۔ مسئلہ 3:  قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا زیادہ اچھا ہے، اگر خود ذبح نہ کرسکتا ہو تو کسی اور سے بھی ذبح کراسکتا ہے۔ بعض لوگ قصاب سے ذبح کراتے وقت ابتداء میں خود بھی چھری پر ہاتھ رکھ لیا کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ قصاب اور قربانی والے دونوں مستقل طور پ...