Posts

Showing posts from July, 2016

جنت کیوں بنائی گئی

بسم اللہ الرحمن الرحیم جنت کیوں پیدا کی گئی؟ انسان ہمیشہ سے نہیں ہے لیکن ہمیشہ کے لیے ضرور آیا ہے، اس لیے اسکو ایک ایسے گھر کی ضرورت تھی جو ہمیشہ رہنے والا ہو، چنانچہ اللہ تعالی نے دو گھر بنایا (۱) جنت (۲) جہنم اور اندونوں گھروں میں دخول کا معیار ایمانِ کامل اور کفر پر رکھدیا۔ اب جو مومنِ کامل ہونگے انکا مقام جنت ہے، اور جو کافر ہونگے انکا مقام جہنم ہے۔ جس طرح جہنم کے اندر مصیبتیں ، پریشانیاں اور مختلف قسم کے عذابات ہیں اسی طرح جنت میں ہر طرح کی نعمتیں اور عیش وآرام کی اشیا ء ہیں۔ ہم نے جنت اور اعمالِ جنت پر کچھ ذکر کرنے کا ارادہ کیا ہے اس لئے ہم صرف جنت کے حسین مناظرپر کچھ قرآنی آیتیں ذکر کرتے ہیں، تاکہ شائقین جنت کی طلب میں سعی کریں۔ جنت اور اہلِ جنت کے حسین مناظر قرآن سے۔ (۱)  سورہ دخان میں ارشاد باری ہے۔ بیشک خدا سے ڈرنے والے امن و چین کی جگہ میں ہوں گے، یعنی باغوں میں ، نہروں میں (اور) وہ لباس پہینں گے باریک اور دبیز ریشم کا ،آمنے سامنے بیٹھے ہونگے۔ (اور) یہ بات اسی طرح ہے ، ہم انکو گوری گوری بڑی بڑی آنکھوں والی سے بیاہ کریں گے۔ اور وہاں اطمینان سے ہر قسم کے میو...