esale sawab durust hai
بسم اللہ الرحمن الرحیم ایصال ثواب اس وقت کچھ لوگ ایصال ثواب کو مطلقاً حرام اور نا جائز سمجھتے ہیں ،اور عوام میں اس بات کا مذاکرہ کرتے پھرتے ہیں کہ ایصال ثواب کی کو ئی حقیقت نہیں ہے ،بہت سے حضرات انکی باتوں کو سن کر شک وشبہ میں پر جاتے ہیں کہ آخر اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟کئی حضرات نے ہم سے بھی دریافت کیا کہ مفتی صاحب فلاں محلہ میں کچھ لوگ آکر ایصال ثواب کا انکار کر رہے تھے اور لوگوں کو سمجھا رہے تھے کہ ایصال ثواب کی کوئی حقیقت نہیں ہے ،اس وقت ہم نے اس پر کئی مساجد میں جمعہ کے دن بیان بھی کیا اور اس عنوان پر ایک گراں قدر کتاب بنام ’’ ایصال ثواب اور مروجہ قرآن خانی ‘‘ تالیف کرکے اطراف واکناف میں فری تقسیم بھی کرایا ،یہ مضمون بھی اسی کتاب کا اقتباس ہے ۔ ایصال ثواب مردوں کے لئے درست ہے عبادت مالیہ میں تمام اہل سنت والجماعت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ایصال ثواب درست ہے اورعبادت بدنیہ میں اختلاف ہے امام ابو حنیفہ ؒ اور امام احمدؒ اور جمہور سلف وخلف عبادت بدنیہ میں ایصال ثواب کے قائل ہیں اور امام مالک ؒ اور اما م شافعی ؒ عدم وصول کے قائل ہیں صدقات مالیہ وغیرہ میں کچھ اخ...