kafir jahannum mein himesh rahega
﷽ سوال : آج کل جدید تعلیم یافتہ کی جانب سے اکثر وبیشتر یہ عقلی بے بنیادسوال کیا جاتا ہے کہ کافروں کو جہنم میں سزا ہمیشہ ہمیش کیوں دی جائیگی جبکہ اس نے جرم وقت محدود میں کیا ہے تو سزا بھی محدود وقت ہی میں ہونی چاہیے؟ جواب : اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ جہنم نہ فنا ہو گی اور نہ ہی ختم ، اور جہنم سے صرف توحید پرست گناہ گار لوگ ہی اللہ کے حکم سے باہر نکلیں گے ، جبکہ کافر اور بے ایمان لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔: قال الطحاوي: والجنة والنار مخلوقتان، لا تفنيان ولاتبيدان . (عقیدۃ الطحاوی) اور جنت وجہنم اللہ کی مخلوق ہیں جوکبھی فنا نہیں ہونگے، وقال ابن حزم في كتابه الملل والنحل: اتفقت فرق الأمة كلها على أن لا فناء للجنة ولا لنعيمها، ولا للنار ولا لعذابها، ابن حزم ؒ فرماتے ہیں کہ تمام مذاہب کے ائمہ کرام کا اتفاق ہے کہ نہ تو جنت فنا ہوگی اور نہ اسکی نعمتیں ،اور نہ جہنم فنا ہوگی اور نہ اسکے عذابات، ﴿ دوام دوزخ کا انکار کفر ہے ﴾ جنت کی نعمتیں اور دوزخ کا عذاب ہمیشہ کے لئے ہے جو آدمی یہ کہتا ہے کہ اہل جنت کے جنت میں اور اہل جہنم کے جہنم...