Posts

Showing posts from September, 2017

gane bajane ki hurmat

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم حرمت آوازوساز ( گانے بجانے کی حرمت)     موبائل میں آڈیو دو طرح کے چلائے جا تے ہیں ،  ۱؂  جس کا سننا حرا م ہے مثلا : گانا وغیرہ  ۲؂  جس کاسننا جائز ہے مثلاً : قرأت، بیان اور نعت وغیرہ سب سے پہلے ہم گانا کے متعلق قرآن واحادیث کی روشنی میں کچھ تحریر کرتے ہیں۔ غنا دواعی زنا میں سے ہے اور جس طرح زنا حرام وناجائز ہے اسی طرح شریعت مطہرہ نے دواعی زنا کو بھی حرام ونا جائز کیا ہے چناچہ شریعت نے اجنبیہ عورت کو دیکھنے سے ،ان سے بات کرنے سے اور ان کے ساتھ تنہائی میں ملنے سے منع کیا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا  ’’ الغناء ینبت النفاق فی القلب کما ینبت الماء البقل  (بیہقی کبریٰ۱۰/ ۳۷۷ ، ) کہ گانا دل میں نفاق کو ایساہی پیدا کردیتا ہے جیسا پانی کھیتی کو اگا دیتاہے ،ایک دوسری حدیث میں ہے حضرت انس ابن مالکؓ سے روایت ہے، ’’ ان رسول اللہ ﷺ قال بعثنی اللّہ رحمۃ وھدی للعالمین وبعثنی لمحق المعازف والمزامیر وامر الجاھلیۃ  ( شعب الایمان ۸ /۴۷۵ ) کہ آپ ﷺ نے فرمایااللہ تعالیٰ نے مجھے رحمت اور ہدایت بنا کر بھیجا ہے اور مجھے...

mobile ka ringtone

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم (رنگ ٹون) سوال :اگر دوران صلوٰۃ موبائل کی گھنٹی بجنے لگے تو کیا کریں ؟ جواب :  دوران صلوٰۃ موبائل کی گھنٹی بجنے لگے تو اسکی تین صورتیں ہو سکتی ہیں ۱؂موبائل بند ہی نہ کرے اور نماز پڑھتا رہے ، ۲؂ نماز کو توڑ کر موبائل بند کر ے، ۳؂ نماز میں رہتے ہوئے عمل قلیل کے ذریعہ بند کرے ۔ پہلی صورت کہ موبائل بجتی رہے تونمازتو درست ہو جائے گی لیکن اس صورت میں مسلسل گھنٹی بجنے کی وجہ سے دوسرے نمازیوں کو سخت ناگواری ہوگی اور دوسروں کو اور خود اپنی نماز میں استحضار نہیں رہے گی ۔ دوسری صورت کہ نماز توڑ کر موبائل بند کرے ،اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان  ’’ لَاْ تُبْطِلُوْ اَعْمَالَکُمْ‘‘  کے خلاف بھی ہے،تیسری صورت کہ عمل قلیل کے ذریعہ موبائل بندکرے یہ صورت درست ہے اس صو رت میں مو بائل بھی بند ہو جائیگی اور نماز بھی ہو جائے گی ۔ (مأخوذمسائل موبائل/۱۵)  سوال : عمل قلیل اور عمل کثیر کس کو کہتے ہیں ؟ جواب : نماز میں عمل قلیل اور عمل کثیر کی تعیین کے متعلق مختلف اقوال ہیں،زیادہ صحیح قول یہ ہے کہ ہر ایسا عمل جو نماز ک...

mobile par baat karne ke aadab

Image
مفتی محمدعبد اللہ عزرائیل قاسمی،موبائل پر بات کرنے کے آداب بسم اللہ الرحمن الرحیم (موبائل فون پر بات کرنے کے آداب) موبائل فون فی نفسہ مباح چیز ہے اور اس دور میں ایک ضروری شی ہو چکی ہے، اگر شریعت کی روشنی میں اس کا استعمال کیا جا ئے تو وہ جائز ہو گا ۔ موبا ئل فون پر گفتگو کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ (۱)  بات شروع کرنے سے پہلے سلام کرے،  (۲)  سلام کے بعد اپنا تعارف کرائے ، بعض دفعہ موبائل میں فون کرنے والے کی آوازسمجھ میں نہیں آتی ہے؛ اس لئے اولاً فون کرنے والا اپنا تعارف کرائے،  (۳)  تین با ر فون کی گھنٹی بجنے کے باوجود اگر فون نہ اٹھا ئے تو سمجھنا چاہیے کہ اس وقت رابطے کی اجازت نہیں ہے یا سامنے والا کسی اور کام میں مشغول ہے، تین مرتبہ کے بعد مزید فون نہ کرئے  الاستئذان ثلاث فان اذن والا رجع  ( مسلم کتاب الآداب والاستئذان ) (۴)  بلا ضرورت شدیدہ ایسے وقت میں فون نہ کرے جس میں مخاطب مشغول رہتا ہو مثلاً : ملازم ہے تو اس کی ملازمت کے وقت یا عالم ہے تو اس کی تعلیمی مشغولیت کے وقت اور اوقات نمازمیں تو کر ناہی ...

mobile ke nuksan

Image
بسم اللہ الرحمن الرحیم (موبائل کے نقصانات)    یہ بات بھی تمام قارئین پرعیاں ہے کہ موبائل فون اپنے اندر جتنے فائدے کو سمیٹے ہوئے ہے اس سے زیادہ اس کے اندر نقصانات ہیں قرآن کی آیت  اِثمُھُمَا اَکْبَرُمِنْ نَّفِعِھِمَا ( البقرۃ /۲۱۹ )   اس پر بھی صادق آتی ہے۔ جو حضرات نبی رحمت ﷺکے امتی ،غلام رسول اور امت محمد یہ ﷺ میں ہونے کا فخر کرتے ہیں وہ بھی اس کا استعمال مکہ مکرمہ ،خانہ کعبہ ،مسجد نبوی، دیگرمساجدا وردینی پروگراموں میں جس طرح بے دریغ استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں وہ نہایت ہی المناک اور بے حیائی وبے شرمی کی بات ہے، گانے بجانے والے رنگ ٹون حرم شریف میں بیت اللہ کے سامنے طواف اور نماز کے دوران بجنا اور بجانا یہ ایسا عمل ہے کہ آج شیطان بھی دیکھ کرشرماگیا اور اپنی انگلی مارے خوشی کے کاٹنے لگا ،اور اتناہی نہیں، اسی پر بس نہیں ان مقدس مقامات پر ویڈیو گرافی ، تصویر کشی  الامان والحفیظ  ......... انسانیت نے اس وقت دم توڑہی دیا،شیطان نے مارے شرم کے منھ پھیرہی لیا،نبی رحمت ﷺ کی تکلیف کی انتہاء نہ رہی جب یہ محبتِ نبی کے دم بھرنے والے روضہ اقدس کو پس...