zannat ke liye aasan aamal

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جنت کےحصول کیلئے چار آسان عمل ۔


 نبی رحمت ﷺ نے فرمایاجس نے صبح کے وقت تین مرتبہ۔ اَعُوذُبِاللّٰہِ السّمِیعِ العَلِیمَ مِنَ الشّیطٰنِ الرَّجِیمَ۔ پڑھا اور سورہ حشر کی آخری تین آیت بھی پڑھ لیا تو اس کے لئے اللہ تعالیٰ ستّر ہزار فرشتے مقررفرماتے ہیں، جو اس کے لئے شام تک دعا کرتے رہتے ہیں، اور اگر دن میں انتقال ہو جائے تو اسے شہادت حاصل ہوگی۔اسی طرح اگر شام میں ان دعاؤں کو پڑھ لیا جائے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے دعا کرتے رہتے ہیں۔ اگر رات میں انتقال ہو جائے تو شہادت کی موت حاصل ہوگی۔ (مشکٰوۃ ۱۸۸)
سورہ حشر کی آخری تین آیتیں یہ ہیں۔
ھُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لٓااِلٰہَ اِلّٰا ھُو عٰلِمُ الغَیبِ وَالشَّھَادَۃِھُوَالرَّحمٰنُ الرَّحِیمُ ھُوَاللّٰہُ الَّذِی لٓااِلٰہَ اِلّٰا ھُواَلمَلِکُ القُدُّوسُ السَّلٰام الْمُؤْمِنُُ المُھَیمِنُ العَزِیزُالجَبَّارُالمُتَکَبِّرُ، سُبحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشرِکُونَ ھُوَاللّٰہُ الخَالِقُ البَارِیءُ المُصَوِّرُلَہُ الاَسمَآئُ الحُسْنٰی، یُسَبِحُ لَہٗ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَ الاَرْضِ، وَھُوَالْعَزِیزُالْحَکِیمُ
*********

چالیس دن تکبیراولی کے ساتھ نماز پڑھنے پر جنت۔

نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ جو شخص چالیس دن اخلاص کے ساتھ تکبیرِ اولی  کا اہتمام کرتے ہوئے نماز پڑھے اس کو دو نعمتیں ملتی ہیں (۱) جہنم سے چھٹکارا یعنی وہ جنت میں داخل ہوگا۔(۲)نفاق سے برائت،یعنی وہ منافق نہیں ہو سکتا۔ (ترمذی ۱:۵۶)
                                              *********

مسجد بنانا یا مسجد بنانے میں  مدد کرنے پر جنت

حضرت عثمان بن عفانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاجس نے اللہ کے لیئے مسجد بنایا تو اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں گھر بنائیگا۔ 
(بخاری و مسلم ۱:۲۰۱)
*********

 ظہر کی سنن اور نفل پر جنت کی بشارت۔

ظہر سے قبل چار رکعتیں (سنت مؤکدہ)اور ظہر کے بعد چار رکعتیں(دو رکعت سنتِ مؤکدہ اور دو رکعت نفل) جس نے ہمیشہ پڑھا، تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ کو حرام کردیگا۔یعنی اس کو جنت میں داخل فرما دیگا۔ ( ابوداؤد،ترمذی ۱:۹۸، عن ام حبیبہ)
*********
اسی سے ملتے ہوئے اہم مضمون

Comments

Popular posts from this blog

पतंजलि की चीजें हराम है

سول کوڈ

film awr video ki hurmat