mobile ke fayde nuksan
بسم اللہ الرحمن الرحیم ( موبائل کے فائدے) پہلے زمانے میں پیغا م رسانی کا کام کبو تروں اور قاصدوں سے لیاجاتاتھا، اس کے بعد حکومت کے زیر نگرانی ڈاک کا سلسلہ شروع کیاگیا جس میں بڑی حد تک کامیابی ملی لیکن ان الانسان کان عجولا ......کہ انسان توجلد باز ہے محکمہ ڈاک سے خط وکتابت کی ابلاغ و تر سیل میں جو انتظار کرنا پڑتاتھا اسے یہ کب برداشت کرسکتاتھا اس لئے اس کام کو تیزی کے ساتھ حاصل کرنے کیلئے ٹیلی فون اور وائرلیس کو ایجاد میں لایاگیا اور ابھی چند ہی دن گزرے تھے کہ حالت نے ایک اور کروٹ لی اور موبائل فون اپنی تمام تر قوت کے ساتھ منظر عام پر آگیا جس نے جہاں محکمہ ڈاک کے تحت چلنے والے ابلاغ وترسیل کے کام کی اہمیت کم کردیا وہیں خود بخود ٹیلی فون اور وائرلیس کی قدرو قیمت کم ہو گئی ،موبائل حقیقت میں ایک چھوٹا سا آلہ ہے لیکن غور سے دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ یہ پوری دنیاہے گویا یہ کہنا ’’کرلو دنیاں مٹھی میں‘‘ سو فی صد صحیح ہے اس لئے کسی نے موبائل کے متعلق کہا ہے ’’ Mobile a window to world ‘‘ کہ موبائل ایک کھڑکی ہے جس سے دنیا کی جانب جھانکا جاتا ہے ۔ ۱ ...