Posts

جنت کیوں بنائی گئی

بسم اللہ الرحمن الرحیم جنت کیوں پیدا کی گئی؟ انسان ہمیشہ سے نہیں ہے لیکن ہمیشہ کے لیے ضرور آیا ہے، اس لیے اسکو ایک ایسے گھر کی ضرورت تھی جو ہمیشہ رہنے والا ہو، چنانچہ اللہ تعالی نے دو گھر بنایا (۱) جنت (۲) جہنم اور اندونوں گھروں میں دخول کا معیار ایمانِ کامل اور کفر پر رکھدیا۔ اب جو مومنِ کامل ہونگے انکا مقام جنت ہے، اور جو کافر ہونگے انکا مقام جہنم ہے۔ جس طرح جہنم کے اندر مصیبتیں ، پریشانیاں اور مختلف قسم کے عذابات ہیں اسی طرح جنت میں ہر طرح کی نعمتیں اور عیش وآرام کی اشیا ء ہیں۔ ہم نے جنت اور اعمالِ جنت پر کچھ ذکر کرنے کا ارادہ کیا ہے اس لئے ہم صرف جنت کے حسین مناظرپر کچھ قرآنی آیتیں ذکر کرتے ہیں، تاکہ شائقین جنت کی طلب میں سعی کریں۔ جنت اور اہلِ جنت کے حسین مناظر قرآن سے۔ (۱)  سورہ دخان میں ارشاد باری ہے۔ بیشک خدا سے ڈرنے والے امن و چین کی جگہ میں ہوں گے، یعنی باغوں میں ، نہروں میں (اور) وہ لباس پہینں گے باریک اور دبیز ریشم کا ،آمنے سامنے بیٹھے ہونگے۔ (اور) یہ بات اسی طرح ہے ، ہم انکو گوری گوری بڑی بڑی آنکھوں والی سے بیاہ کریں گے۔ اور وہاں اطمینان سے ہر قسم کے میو...

نماز میں قیام کی حیثیت

(قیام) وَقُوْمُوْا لِلّٰہِ قَانِتِین اور تم اللہ کے لئے سیدھے کھڑے ہو جاؤ۔ امام رازیؒ اس آیت کریمہ کے ذیل میں سلف کے چھ اقوال ذکر کر تے ہوے فرماتے ہیں : (۶) قنوت سے مراد قیام ہے اس قول کی تائید بھی حدیث پاک سے ہو تی ہے آپ ﷺ کا فر مان ہے ’’عن جابر سئل النبی ﷺ ایُّ الصلوٰ ۃافضل قال طول القنوت‘‘( مأخوذمن تفسیر رازی ۶/۴۸۸ وکذا فی کشاف ۱/۲۸۸ ) علامہ کأسانی ؒ فرماتے ہیں :’ ’قال اللّٰہ تعالیٰ:وَقُوْمُوْالِلّٰہِ قَانِتِین(بقرۃ)وَالْمرادُ منہ القیامُ فی الصلاۃِ ‘‘(بدائع الصنائع۱/۱۰۵) یعنی اللہ تعالیٰ کافرما ن ’ ’و قُوْمُوْالِلّٰہِ قَانِتِین(بقرۃ۲۳۸) ‘‘میں مراد نماز میں کھڑا ہو ناہے ۔ صاحب عنایہ فرماتے ہیں :وکذالک القیام لقولہ تعالیٰ وقُوْمُوْالِلّٰہِقَانِتِین  (بقرۃ ۲۳۸)(العنایۃ شرح الھداےۃ ۱/۲۷۵) یعنی نماز میں قیام فرض ہے اور اس کی فر ضیت اللہ تعالیٰ کا فرمان ’’ وَقُوْمُوْالِلّٰہِ قَانِتِین‘ ‘ سے ثابت ہے۔ (قیام کی فرضیت ائمہ کرام کے نزدیک) قیام کی فرضیت پر تمام ائمہ کرام کااتفاق ہے کہ جو قیام پر قادر ہو اس کے لئے فرض نمازوں میں قیام کرنا ضروری ہے چنانچہ عبد الرحمٰن ابن محم...

جمعہ کے آداب

                                                                 بسم اللہ الرحمن الرحیم                        جمعہ کے سنن و آداب     ١ . ہر مسلمان کو جمعہ کا اہتمام پنجشنبہ ( جمعرات) سے  کرنا  چاہئے یعنی اس دن عصر کے وقت سے استغفار وغیرہ زیادہ کریں، صاف کپڑے اور خوشبو وغیرہ مہیا کر کے رکھے ٢. جمعہ کے دن زیر ناف اور بغلوں کے بال صاف کرے، سر کے بال لبیں ناحن ٹھیک کرائے اگر یہ بہت زیادہ بڑھے ہوئے نہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ نمازِ جمعہ کے بعد ٹھیک کرائے ورنہ نماز جمعہ سے قبل ٹھیک کرانا افضل ہے اور بعض کے نزدیک ہر حال میں جمعہ سے پہلے ہی ان کو ٹھیک کرانا افضل ہے اور احادیث سے بھی اس کی تاکید ہوتی ہے واللّٰہ اعلم بلصواب، مسواک کرے اور غسل کرے، غسل کے وضو سے ہی نماز جمعہ ادا کرنا افضل ہے اور اگر غسل کرنے کے بعد وضو جاتا رہا اور نیا وضو کر کے نما...
بسم اللہ الرحمن الرحیم              مفتی عبد اللہ عزرائیل                     مضمون مدرسہ بنوریہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالی کا قول حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:  ”زناکی اجرت خبیث ہے اورآپ صلی الله علیہ وسلم نے کاہن کواجرت دینے اورمغنیہ کے کسب سے منع فرمایاہے،اس کی دوحکمتیں نظرآتی ہیں،ایک تویہ کہ ممنوعہ کسب اختیارکرنے سے لوگوں کومعصیت کی ترغیب ملتی ہے،جب کہ اس مال کی حرمت اوراس سے انتفاع کی ممانعت لوگوں کواس برائی سے روکنے کاسبب بنتی ہے“۔ چندسطروں کے بعدفرماتے ہیں: ”الإعانة فی المعصیة وترویجہا وتقریب الناس إلیہا معصیة وفسادفی الأرض“․ (الدہلوی، أحمدبن عبدالرحیم شاہ ولی اللہ، حجة اللہ البالغة، باب البیوع المنہی عنہا، وجوہ کراہیة البیوع:288/2،زمزم پیلشرز کراتشی) (ترجمہ)”گناہ کے کام میں معاونت اوراس کی ترویج اور لوگوں کو گناہ کے قریب کرنا(یعنی اس کاماحول فراہم کرنا)اللہ کی نافرمانی اورزمین پرفسادپھیلانے کاباعث ہے“۔ ناپ تول میں کمی کی حرمت ناپ تول میں کمی ...